Wednesday, February 15, 2012

Chauthi Duniya: چوتھی دنیا Urdu Newspaper


Posted: 14 Feb 2012 11:19 PM PST
قیصر رزاق سابق وزیر اعلیٰ یدیورپا کرناٹک میں دوبارہ اپنا عہدہ حاصل کرتے ہوئے، اقتدار کی باگ ڈور کو ایک بار پھر اپنے ہاتھوں میں لینے کے لیے انتہائی بے چین و مضطرب نظر آرہے ہیں۔ یدیو رپا کی ضد اور ہٹ دھرمی سے ریاستی بی جے پی یونٹ میں کہرام مچا ہوا ہے اور پارٹی سراسیمگی کا شکار نظر آتی ہے۔ یدیورپا دوبارہ اقتدار کے حصول کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اعلیٰ کمان اور سنگھ پریوار سے صف آرا ہوتے ہوئے، بغاوت پر آمادہ دکھائی دیتے ہیں۔ وہ فی الفور پورے احترام و عزت کے ساتھ عہدہ بحالی کی اپنی دعویداری پیش کر رہے ہیں، اور اس بات کے لیے بھی کوشاں ہیں کہ ان پر لگے ہوئے رشوت ستانی کے داغ جلد از جلد دھل جائیں۔ ایسا ہونا نہ صرف مشکل نظر آتا ہے بلکہ یہ ناممکن بھی لگتا ہے۔ پارٹی کے قائدین نے وضاحت کردی ہے کہ ا

Posted: 14 Feb 2012 11:10 PM PST
اتر پردیش میں پہلے مرحلے کی انتخابی سرگرمی آج کل عروج پر ہے۔ پہلے مرحلے میں پوروانچل کے سات ضلعوں یعنی امبیڈکر نگر، بلرام پور، بہرائچ، شراوستی، سدھارتھ نگر، ڈومریا گنج اور بستی ؛ اور اودھ علاقہ کے تین ضلعوں یعنی فیض آباد، بارہ بنکی اور سیتاپور کی کل 55 اسمبلی سیٹوں کے لیے 8 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔ تقریباً ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹرس اپنے ووٹوں کی طاقت دکھائیں گے۔ ان علاقوں میں عوام کے بہت سے مسائل ہیں لیکن لیڈروں اور پارٹیوں نے بناوٹی مدعوں سے انہیں ڈھک دی

Posted: 14 Feb 2012 11:04 PM PST
یو پی میں 2012کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی مسلم سیاست نے تیزی پکڑ لی ہے۔ بیشتر جماعتوں نے امیدوار طے بھی کر دیے ہیں۔ نامزدگی کا دور چل رہا ہے۔ پارٹیوں میں جتنی چھینا جھپٹی مسلم اور جیتنے والے امیدواروں کو لے کر مچی ہوئی ہے، اتنی ہی دلتوں اور پچھڑوں [...]

Posted: 14 Feb 2012 10:50 PM PST
وسیم راشد لیجئے بڑے بڑے وعدوں اور وعیدوں کے ساتھ کانگریس اور بی جے پی کا مینی فیسٹو جاری ہوگیا اور اس کے ساتھ شروع ہوگئی بی جے پی کی فرقہ وارانہ ذہنیت کی سیاست’’رام مندر بنائیں گے‘‘۔پھر سے وہی خطرناک تیور۔سمجھ میں نہیں آتا کہ بی جے پی نفرت کی آگ پھیلائے بغیر کیوں آگے نہیں بڑھتی۔جہاں بے روزگاروں کے لئے دو ہزار روپے کی امداد ہے، جہاں کسانوں کا قرض ایک لاکھ روپے تک معاف کرنے کی بات ہے،جہاں بارہویں تک غریب لڑکیوں کو مفت تعلیم ، یونیفارم، کتابوں کی بات ہے ،جہاں 65 سا

Posted: 14 Feb 2012 10:44 PM PST
سنتوش بھارتیہ اناہزارے اور بابا رام دیو کا اِن پانچ صوبوں میں گھومنا اچھا اشارہ ہے۔ اچھا اشارہ اس لیے ہے، کیوں کہ انا ہزارے کی زبان کانگریس مخالف تھی اور بابا رام دیو تو کانگریس کی جڑ میں مٹھا ڈالنے کا ہی کام کر رہے تھے۔ اس سے یہ عوام کی طاقت کی علامت نہ بنے رہ کر کانگریس پارٹی کی مخالف طاقت کی علامت بن رہے تھے۔ انہوں نے کبھی عوام کی طاقت، خراب ہوتی جمہوریت، خراب ہوتے انتخاب اور امیدیں توڑتے لیڈروں کو اپنا نشانہ نہیں بنایا۔ انہوں نے ایک ایک مدعا پکڑا اور اس مدعے کو لے کر پارٹی م

Posted: 14 Feb 2012 04:21 AM PST
سنتوش بھارتیہ اتر پردیش کے انتخاب میں یا پھر سبھی پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں ایک بڑا سوال ابھر کر سامنے آیا ہے کہ ہم جمہوریت کے تئیں سنجیدہ ہیں بھی یا نہیں۔ انتخاب کے وقت تمام پارٹیاں اپنا اچھا چہرہ عوام کے پاس لاتی ہیں۔ اچھا چہرہ لانے کا مطلب ہوتا ہے اُن کا منشور، جس میں وہ جھوٹے ہی سہی، لیکن وعدے کرتی ہیں۔ اُن وعدوں میں جہاں ایک طرف عام لوگوں کو یہ بتایا جاتا ہے کہ ان کے لیے پارٹی کیا کرنے والی ہے، وہیں دوسری طرف پارٹی بھی یہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ لوگوں کے تئیں کتنی ایماندا

No comments: